پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ سے کابینہ ڈویژن منتقل کردیے گئے۔
نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات کابینہ ڈویژن کو منتقل کیے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اب وزارت بین الصوبائی رابطہ کو جوابدہ نہیں ہوگا اور اس کے بعد سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ بھی پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہے۔