بلوچستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی

شہر میں زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث ایک اور قرنطینہ سینٹر بھی بنادیا گیا

0

اسٹاف رپورٹر

 

کوئٹہ  میں  کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے اور آج صبح  صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے مثبت کیسز کی تعداد 46 ہونے کی تصدیق کی

 

آج ہی کے دن اب کرونا سے  متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میاں غنڈی قرنطینہ سینٹر میں کرونا کے 353 ٹیسٹ کیے گئے

 

جام  کمال کے مطابق ان ٹیسٹ میں سے 60 افراد میں  کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد بلوچستان میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 76 ہوگئی ہے

 

بلوچستان  میں  ایران سے آنیوالے زائرین کو پہلے چودہ دن کیلئے تفتان کی سرحد پر قرنطینہ میں رکھا گیا بعد میں انہیں  کوئٹہ منتقل کیا گیا جبکہ دیگر صوبوں کے زائرین کو ان کے حوالے کیا گیا

 

زائرین کی تعدا د میں اضافے کے باعث کوئٹہ میں حکومت نے مغربی بائی پاس پر حاجی کیمپ میں ایک اور قرنطینیہ سینٹر بھی قائم کردیاہے ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: