فلم ‘بچن پانڈے’ کی ریلیز سے قبل اکشے کمار کو بڑا دھچکا

0

بالی وڈ سپر اسٹار  اکشے کمار، کریتی سینن اور ارشد وارثی کی فلم  پائریسی کا شکار ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار  فرہاد سمجی کی فلم ‘بچن پانڈے’ سنیما گھروں میں ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر فرہاد سمجی کی فلم آج یعنی 18 مارچ کو سیمنا گھروں میں ریلیز ہوئی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے دو اور بھارتی فلمیں ریلیز سے قبل انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

میڈیا سے گفتگو میں بالی وڈ اسٹار اکشے کمار کا فلم کے نام سے متعلق کہنا تھا کہ اس کا تعلق ہاؤس فُل 4 سے ہے۔ جب ‘ہاؤس فل 4‘ کی کامیابی پر منعقدہ تقریب میں ابھیشیک بچن اور چنکی پانڈے کی تصویر دیکھی تو ‘بچن پانڈے’ کے ٹائٹل کا خیال آیا۔

بالی وڈ کے ورسٹائل اداکاراکشے کمار کو طویل کیریئرمیں بہت عرصے بعد ولن کے کردار میں دیکھا جائے گا۔ اکشے کمار نے فلموں میں بہت کم منفی کردار نبھائے ہیں۔

فلم میں منفی کردار نبھانے پر اکشے کمار نے بتایا کہ ولن کا کردار ہیرو کے مقابلے کافی بہتر ہوتا ہے اور اس میں پرفارمنس کی گنجائش بھی زیادہ ہوتی ہے، ہیرو تو فلم کے آخری لمحات میں جیت جاتا ہے، مجھے یہ کردار نبھاکر بہت مزہ آیا۔

یاد رہے کہ ‘بچن پانڈے’ کی ٹیم کو گزشتہ دنوں کپل شرما شو میں دیکھا گیا تھا۔ شو کے دوران اکشے کمار نے انکشاف کیا تھا کہ’جب میرے والدین زندہ تھے تو میری ہر فلم 14 سے 15 بار دیکھا کرتے تھے۔’

کامیڈی شو کے دوران یہ وہ واحد موقع تھا کہ جب اکشے کمار اپنے والدین کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.