توبہ کا دروازہ کھلا ہے، اراکین واپس آ جائیں: فواد چوہدری

0

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اراکین کو کہتا ہوں کہ توبہ کا دروازہ کھلا ہے، واپس آ جائیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اس صورتِ حال میں بلیک میل نہیں ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جو ارکان وزیرِ اعظم عمران خان کو ووٹ نہیں دینا چاہتے وہ استعفیٰ دے دیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ آپس میں تلخیاں بڑھ رہی ہیں، ان کو کم ہونا چاہیے، اگر تلخیاں بڑھائیں گے تو یہ مزید بڑھیں گی۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ  جو بھی مسائل ہیں ان پر بات چیت ہونی چاہیے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ کوئی تصادم نہیں ہو گا، ہم اپنا جلسہ کر رہے ہیں، اپوزیشن اپنا کر رہی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.