اب اداکاری نہیں صرف گلوکاری کروں گی‘ عارفہ صدیقی

لاہور   ماضی کی مقبول اداکارہ و گلوکارہ عارفہ صدیقی کی22 سال بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی پر کہا کہ اب اداکاری نہیں بلکہ گلوکاری کروں گی۔

ایک انٹرویو میں سال 2000 میں شوبز سے دوری اختیار کرنے والی عارفہ صدیقی نے کہا کہ اگرچہ وہ دو دہائیوں تک شوبز سے دور رہی تھیں مگر وہ اس دوران بھی موسیقی سے جڑی رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نجی ٹی وی چینلز آنے کی وجہ سے انہوں نے شوبز کو چھوڑ دیا تھا کیونکہ اس سے معیار گر گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ تاہم اب نجی ٹی وی چینلز پر مواد بہتر ہونے لگا ہے لیکن اس کے باوجود ابھی بھی ایسا بہت سارا مواد بنایا جا سکتا ہے جو ابھی نہیں بن رہا۔ عارفہ صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اگر انہیں اب اداکاری کی پیش کش کی بھی جائے تو بھی وہ اداکاری نہیں کریں گی، البتہ وہ گلوکاری کرتی رہیں گی۔

واضح رہے عارفہ صدیقی نے بائیس سال بعد اپنے گانے کچھ بھی نہیں کے ساتھ شوبز انڈسٹری میں واپسی کی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.