کبھی بھی ناعوام کو بیچا ہے اور انہیں کبھی جکایا ۔۔۔!

کوئٹہ/مانیٹرنگ ڈیسک 

سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے کہاہے کہ کبھی بھی ناعوام کو بیچا ہے اور انہیں کبھی جکایا ہے ان کی خدمت کو ترجہی دے کر عوام کے مسائل حل کئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسکریٹی کے آخری روز عدالت کے باہر میڈیا کے نمائند ؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

انہوں نے کہاکہ تبدیلی انتہائی ضروری ہے یہ آنے والے نسلوں کے لئے بھی بہتر ہو گا کہ وہ آپس میں الیکشن میں لڑنے کے بجائے اتحاد کو اہمیت دیں اور حسد سے بچ کر کام کریں تین نسلوں سے میں سیاست میں عوام کی خدمت کرتا آرہا ہوں ، لیکن اپنی سیاست میں عذت اور احترام کو والیت دی ہے ووٹروں کے جذبات سے کبھی بھی نہیں کھیلا صبر کے دامن کو ہاتھ میں رکھ کر عوام کی خدمت کی ہے تا کہ عوام کا اعتماد بحال ہوسکیں ۔

آنے والی نسلوں کو بھی اسطر ح سے پالیسیاں بنانے پڑے گئی جس سے ہر حال میں عوام کا اعتماد بحال رکھنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ عوام آنے والے انتخابات میں ایماندار اور خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی نمائندؤں کا انتخاب کریں جو ان کے دکھ درد میں امیدوار شریک ہوسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.