بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظورکرلیے گئے
سال2018 کے انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہے اور ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح اس بار بھی اہل بلوچستان پارٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے اپنا ووٹ بلوچستان نیشنل پارٹی کے حق میں استعمال کرینگے ۔
آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب یکجا ہو کر بلوچستان کے مسائل حل عوام کے طرز زندگی میں بہتری اور ان رویوں کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرے جس کے تحت بلوچستان کو اہل اقتدار ایک کالونی کی حیثیت دیتے رہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام متحد رہے کامیابی ہماری ہو گی۔