بالآخر گورنر بلوچستان کی کوئٹہ سے براہ راست عمرہ فلائٹ چلانے کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں

پی آئی اے نے ہفتہ میں 2 دن کوئٹہ سے سعودی عرب براہ راست خصوصی پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا

کوئٹہ 17 جولائی : گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل کی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے ڈائریکٹ سعودی عرب فلائٹ چلانے کے حوالے سے کوششیں رنگ لے آئیں جسکے نتیجے میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (PIA) نے اگست سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ ٹو سعودی عرب کے شہر جدہ براہ راست پروازیں شروع کی جائیگی.

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

اب پورے صوبے کے عوام کو سعودی عرب جانے سے پہلے اسلام آباد، کراچی یا لاہور وغیرہ جائے کی مجبوری سے چھٹکارا حاصل ہوجائیگا. جی ایم بلوچستان عبدالغفار میاں خیل کا کہنا ہے کہ اب الحمدللہ کوئٹہ ٹو جدہ براہ راست پروازیں چھ اگست سے شروع ہو جائیگی، یہ پروازیں اب ہر منگل اور جمعہ کے دن کوئٹہ سے سعودی عرب کے شہر جدہ ڈائریکٹ آپریٹ کریں گی جسکی بکنگ جاری ہے انہوں نے کہا اس سہولت سے عوام مستفید ہونگے، ہفتے میں دو پروازوں کے ذریعے اہل بلوچستان کی سفری اذیتوں میں واضح کمی آئیگی۔
واضح رہے کہ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ایک روزہ کوئٹہ کے حالیہ دورے کے موقع پر ون ٹو ون ملاقات کے دوران صوبے کے عوام کے اس دیرینہ مطالبہ کو سامنے رکھا جس پر وزیراعظم پاکستان نے انھیں یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کو عنقریب کوئٹہ ٹو سعودی عرب عمرہ فلائٹ شروع کرنے کی خوشخبری سنائیں گے.

 

بعدازاں گورنر بلوچستان کی جانب سے پی آئی اے کے چیرمین اور جی ایم بلوچستان کو بھی کہا کہ فوری طور پر عمرہ فلائٹ چلانے کیلئے اقدامات کریں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے کوئٹہ سے براہ راست فلائٹ کے آغاز سے بلوچستان کے لوگ آئندہ اسلام آباد، کراچی یا لاہور شہر وغیرہ جانے کی تکالیف اٹھانے سے بچ جائیں گے اور اب انکا قیمتی وقت، توانائی اور پیسہ ضائع نہیں ہوگا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.