وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے

کوئٹہ18 جولائی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید شاہنواز بھٹو کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے

 

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے شہید شاہنواز بھٹو کی شخصیت فکر اور انکی جمہوری سوچ کو سنہرے الفاظ میں یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں ہمیشہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت ہمیں ان بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو بھٹو خاندان نے پاکستان میں جمہوریت کے لیے دی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے شہداء کے افکار پر چلتے ہوئے ملک میں مضبوط جمہوریت، مساوات اور ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شہید قائدین اور شہید شاہنواز بھٹو کا خواب ایک جمہوری، خوشحال اور مساوی معاشرے کا قیام تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہید کا مشن ایک پر امن جمہوری معاشرے کی تشکیل تھا جس کے حصول کے لیے درست سمت کا تعین ضروری ہے تاکہ ایک مثبت اور تعمیری معاشرے کو تشکیل میں دیا جا سکے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.