صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی ،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے ہمراہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے آن لائن کمپلین ویب سائیٹ کا افتتاح کردیا گیا

۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی ،صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید درانی، آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے ہمراہ کوئٹہ پولیس کی جانب سے آن لائن کمپلین ویب سائیٹ کا افتتاح کردیا گیا۔

 

اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد سعید خان ،کمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری آغا محمد یوسف،ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزازاحمد گورایہ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد اور پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس اعتزاز گورایا نے بتایا کہ یہ آن لائن ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ترتیب دیا گیا ہے،جس پر کوئی بھی شہری آن لائن شکایت درج کرسکتا ہے۔اس ویب سائٹ میں بلوچستان پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس ویریفائڈ کرایا جاسکے گا۔ویب سائٹ کے زریعے پریس ریلیز جاری کیے جائیں گے۔

 

اس کے علاؤہ آن لائن ویب سائٹ میں تمام اشتہاری ملزمان کا ڈیٹا بھی ڈالا جائے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہاکہ بلوچستان پولیس ویب سائٹ یک طرفہ نہیں ہوگا بلوچستان پولیس ویب سائٹ عوام کی آسانی کیلئے ہوگا،ویب سائٹ کا ڈیزائن عوامی سوچ کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے تاکہ عوام اور پولیس کا فاصلہ مزید کم ہو سکے ۔بلوچستان پولیس ویب سائٹ شروعات ہے مزید اس میں موجودہ دور کے مطابق تبدیلیاں اور جدت لائی جائے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

میں چاہتاہوں پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف جائے،جب پولیس جدید ٹیکنالوجی کی طرف جائے گی تب ہم کامیاب ہونگے،آنے والی نسل کی آسانی کیلئے ہمیں ٹیکنالوجی کی طرف جانا چاہئے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ بلوچستان پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرکے موجودہ چیلنجز سے بخوبی نمٹانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائی جارہی ہے۔پولیس اور عوام کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کی فروغ کے لیے ایسے اقدامات کئے جائیں گے جس سے پولیس اور عوام کے درمیان بہترین روابط اور تعاؤن کی فضاء پروان چڑھایا جاسکے گا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ درانی نے کہا کہ امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کی قربانیاں لازوال ہیں ان کی قدر کرتے ہیں۔بلوچستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور صنفی مساوات کے حوالے سے بلوچستان پولیس نے ہمیشہ تعاون کیا ہے اور صوبائی حکومت پولیس کی بہتری اور سہولیات کے لیے ہرممکن اقدامات کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.