رپورٹ فاروق سیاہ پاد
چاغی
تفتان بارڈر پر کلیئرنگ ایجنٹ کی جانب سے کسٹم عملہ کے رویہ کخلاف ہڑتال بروز جمعہ پاک ایران سرحدی شہر تفتان امپورٹ اور ایکسپورٹ کے کلیئرنگ ایجنٹ نے ہڑتال کا اعلان کردیا کسٹم آفس کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروائے اور کام کو بند کردیا
اس موقع پر تفتان ٹریول ایجنٹس کا نمائندہ حاجی امان اللہ جمالدینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تفتان بارڈر سے روزانہ کی بنیاد پر 8 سے 10 کروڑ ملک کے قومی خزانہ کو ریونیو ملتی ہیں مگر کسٹم تفتان کا رویہ کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ درست نہیں ہے کسٹم کے سپرنٹنڈنٹ اور انسپیکٹر نے اپنا ایک اجارہ داری قائم کررکھا ہے
کلیئرنگ مکمل ہونے کے باوجود کلیئرنگ ایجنٹس کے ساتھ نازیبا رویہ اختیار کرتے ہیں تفتان بارڈرز پاک ایران کا اہم تجارتی مرکز ہے مگر کسٹم کے دو آفسیران نے کلیئرنگ ایجنٹس کو ناجائز تنگ کررہے ہیں
کسی صورت یہ ہمیں برداشت نہیں ہیں کلیئرنگ ایجنٹس کا مزید کہنا تھا صدیوں سے ہم تفتان بارڈر پر کلیئرنگ ایجنٹ کا کام قانونی طریقے سے کررہے ہیں ہمارا مطالبہ حکومت سے یہی ہیں فوری طور پر انسپیکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر امپورٹ اور ایکسپورٹ کا کام بند رہیگی
کلیئرنگ ایجنٹس کی ہڑتال سے تفتان بارڈر پر سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہڑتال جاری ہے