وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمانہ سرکاری کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمانہ سرکاری کارکردگی اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس ۔
اجلاس کو کمشنر لورالائی ڈویژن بالاچ عزیز خان کی جانب سے بریفنگ ۔کمشنر لورالائی ڈویژن نے اجلاس کو امن و امان تعلیم صحت اور آبنوشی سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ کا ٹیچنگ ہسپتال لورالائی اور ڈویژن کے دیگر ہسپتالوں اور مراکز صحت کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار۔
وزیراعلیٰ کا غیر فعال سکولوں کی مکمل فعالی کے لیے یونین کونسل کی کی سطح پر ٹیچرز بھرتی کرنے کی ہدایت کی ۔ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھرتیاں کانٹریکٹ کی بنیادوں پر کی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ۔علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت ۔امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لیے تمام اداروں کے مابین مربوط کوارڈینیشن کی جائے ۔
لورالائی ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔مفاد عامہ کے منصوبوں کی تکمیل سے لورالائی ڈویژن میں مجموعی طور پر ترقی اور خوشحالی کا اغاز ہوگا ۔