دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے،جام کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹر کا دورہ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے

وزیراعلیٰ جام کمال کو انسداد دھشت گردی کے خلاف کاروائیوں اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی

جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی

وزیراعلیٰٰ جام کمال نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے تدارک اور دہشت گردوں کے خاتمے میں سی ٹی ڈی کا اہم کردار ہے

صوبے میں دیرپا امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی روک تھام میں اہم کامیابیاں حاصل کیں

سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں باعث فخر ہیں جنکی بدولت امن بہتر ہواپولیس فورس اور سی ٹی ڈی کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیاجائیگا

فورسز کو جدید سہولیات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.