ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے ہزاروں گیمز ہٹا دیے

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار سے زائد گیمز ختم کر دیے ہیں۔

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

“بلوچستان 24 ویب ڈیسک

ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کی رپورٹ کے مطابق چین اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث ایپل نے چینی ایپ اسٹور سے 47 ہزار سے زائد گیمز ختم کر دیے ہیں۔

چین میں غیر ملکی ایپ اسٹورز چلانے کے لیے چینی اشتراک ضروری ہے لیکن ایپل واحد کمپنی ہے جو اپنے آئی فون میں ایپ اسٹور خود مینیج کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایپل نے اپنی پالیسیز میں تبدیلی کی ہے جس کے تحت چین میں ایپ اسٹور میں سے ان گیمز کو ہٹایا گیا ہے جنہیں کھیلنے کے لیے پیشگی ادائیگی کی جاتی ہے یا انہیں آن لائن کھیلا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی ایپلیکیشنز ٹک ٹاک اور وی چیٹ سے تجارتی لین دین پر پابندی عائد کی ہے۔

امریکی صدر نے چینی ایپلیکیشنز پر پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں جب دونوں ممالک کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ میں متنازع قانون کو لے کر تعلقات کشیدہ ہیں۔

چینی ایپ ٹک ٹاک پر امریکی قانون سازوں نے شدید تنقید کی تھی اور اسے امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے چینی حکومت امریکی صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکتی ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: