کوئٹہ :ڈولفن بیکرزمیں گندگی، انتظامیہ نے سیل کردیا

0

ویب ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,769

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے بدھ کے ڈائریکٹرآریشنز نداکاظمی کی سربراہی میں بروری اور اس سے ملحقہ علاقوں میں مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کیا اور وہاں تیار و فروخت ہونے والی اشیاء خوردونوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

معائنہ کے دوران ڈولفن بیکرز اینڈ سویٹس کو زائدالمیعاد و غیر معیاری اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات، قدوبہ ریسٹورنٹ اینڈجوس کارنر کو کچن ایریا میں گندگی، خراب پھلوں اور سبزیوں کے استعمال و ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے ،النور فوڈ پوائنٹ کو زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،صفائی کی ناقص صورتحال جبکہ المدینہ ریسٹورنٹ کو خراب سبزیوں کی موجودگی،گوشت ودیگر اشیاء اسٹور کرنے کے ناقص انتظامات اور حشرات کی موجودگی سمیت مختلف وجوہات کی بنا پر سیل کر دیا گیا۔

 

فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سےکارروائی کے دوران متعدد کھانےپینے کے دیگرمراکز کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئےجبکہ انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے وضع کردہ ہدایات نامے بھی دیے گئے۔مزید برآں بی ایف اے حکام نے بولان میڈیکل کمپلیکس کی کینٹین کا بھی معائنہ کیا اور وہاں قائم جوس کارنر کو فریز میں پھلوں کے ساتھ خون کے نمونے اور ادویات پائے جانے اور حشرات کی موجودگی پر فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.