ترکی اور قطر میں غیرقانونی طور پر مقیم 46 پاکستانی ملک بدر

0

اسلام آباد: قطر اور ترکی میں غیرقانونی طور پر مقیم 46 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔

قطر اور ترکی سے ڈی پورٹ کیے گئے افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

ایئر پورٹ حکام کو امیگریشن کے دوران 8 افراد کی روانگی کا ریکارڈ مل گیا تاہم 38 افراد کا ریکارڈ نہیں ملا۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے  38پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا جب کہ 8افراد کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

گرفتار ڈپورٹیز کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

قبل ازیں ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 30 پاکستانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا تھا۔ پاکستانی شہری پرواز ٹی کے 710 کے ذریعے استنبول سے اسلام آباد پہنچے۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا تھا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستانیوں کو انسداد انسانی اسمگلنگ سیل منتقل کر دیا ہے۔

قطر میں غیر قانونی طور پر مقیم تین پاکستانی شہریوں کو بھی ملک بدر کیا گیا تھا۔ تینوں مسافر قطر سے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632 کے ذریعے اسلام آباد  پہنچے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.