قطر چیریٹی کیجانب سے کوئٹہ کے حالیہ سیلاب اور بارش سے متاثرہ 500 خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئی
کوئٹہ، قطر چیریٹی کیجانب سے کوئٹہ کے حالیہ سیلاب اور بارش سے متاثرہ 500 خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئی
جس میں آٹا، دالیں، چینی، گھی، چاول اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں. اس موقع پر پروگرام منیجر سید عنایت اللہ نے کہا کہ جن 500 خاندانوں میں آج راشن تقسیم کیا جارہا ہے یہ وہ لوگ ہیں جن کے گھر حالیہ سیلاب اور بارشوں سے تباہ ہوچکے ہیں.
کوئٹہ کے علاوہ پورے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 15 ہزر تک خاندانوں میں راشن تقسیم کریں گے. سیلاب متاثرین کے بہت مالی نقصانات ہوئے ہیں. ان کے گھر، مال مویشی سب کچھ تباہ ہوچکے ہیں.
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ بلخصوص نصیر آباد اور جعفرآباد کے مشکلات سے دوچار لوگوں میں بھی بہت جلد راشن تقسیم کریں گے. انہوں نے کہا کہ قطر چیریٹی مشکل کے اس گھرڑی میں بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ہیں اور ان کی ہرممکن مدد کریں گے.