پولیس اہلکاروں پر حملے: رواں سال دو آفیسر سمیت 25 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ اور چمن میں رواں سال پولیس اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں میں ایس پی رینگ کے دوآفیسروں سمیت25 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں 23 جون کو کوئٹہ میں آئی جی پولیس دفتر کے سامنے دھماکے میں13 اہلکار جاں بحق ہو گئے.

 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں تیزی آگئی اب تک پولیس اہلکاروں پر ہونیوالے حملوں میں اب تک ایس پی رینگ کے دو آفیسروں سمیت25 سے زائد اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں 23 جون کو کوئٹہ میں انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر کے قریب بم دھماکے میں13 افراد ہلاک21 زخمی ہو گئے10 جولائی کو چمن میں خودکش حملے کے نتیجے میں ایس ایس پی شہید جبکہ12 افراد زخمی ہو گئے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

اسی طرح کوئٹہ میں 13 جولائی کو ہدہ میں ایس ایس پی سمیت 4 اہلکاروں کو شہید کیا گیا اور18 اکتوبر کو کوئٹہ میں خودکش حملے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا جس میں6 اہلکاروں سمیت7 افراد شہید ہو گئے اور ایک سی آئی ڈی انسپکٹر کو بھی فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.