کوئٹہ: ویب ڈیسک
نیشنل پارٹی : بیاد بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 22اکتوبر کو منعقد جلسے کی تیاریوں کے سلسل میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ممبر نیاز بلوچ کی صدارت میں کلی اسماعیل میں منعقد ہوا
نیشنل پارٹی پی بی 4کے تمام یونٹ سیکرٹریز کا اجلاس بیاد بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 22اکتوبر کو منعقد جلسے کی تیاریوں کے سلسل میں نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی ممبر نیاز بلوچ کی صدارت میں کلی اسماعیل میں منعقد ہوا ۔جس میں پی بی 4کی تحصیل کابینہ ،ضلعی اورصوبائی کابینہ کے علی احمد لانگو ،جلیل ایڈوکیٹ ،عبید لاشاری ،موسی خلجی ،نظام الدین ،انیل غوری ،آصف چون،حنیف بلوچ ،اختر بلوچ،ظاہر لانگو،کاکا خادم ،نعیم بنگلزئی ،علی شاہوانی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔
اجلاس میں تمام یونٹوں کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں وال چاکنگ ،جھنڈے ،پوسٹر اور پینافلیکس آویزاں کرے اور اپنے علاقوں کو سجادیں ۔نیاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابائے بلوچستان نہ صرف بلوچ وبلوچستان بلکہ پورے دنیا میں بسنے والے مظلوم ومحکوم قوموں کے لیڈر تھے ۔
انہوں نے پوری زندگی ظلم وجبر استحصال اور ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کی ۔انہوں نے مساحد حالات اور سفری سہولت نہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے کونے کونے جاکر عوام کو علم وآگاہی دے کر لوگوں کو جبر ناانصافیوں کے خلاف جدوجہد کرنے کی ترغیب دی ۔اس لئے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ بابائے بلوچستان کے برسی کے حوالے سے ہونے والے جلسہ میں بھر پو ر انداز میں شرکت کرکے جلسہ کو شایان شان طریقے سے مناکر بابائے بلوچستان کو خراج عقیدت پیش کریں ۔