عوامی ماسئل کے حل کے لئے کو نسلرزکے فنڈ میں اضا فے کا فیصلہ

کوئٹہ ویب رپورٹر

عوام کی فلا ح وبہبو د کے لئے کو نسلروں کے فنڈ میں اضا فہ کیا جا ئے گا

یہ بات گذشتہ روز ڈپٹی میئرمحمد یو نس بلو چ نے پرنسپل آفیسران کو بتائی جو بجٹ کے سلسلے میں کا رپوریشن کے دفتر میں منعقد ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اجلاس میں پی ایس ڈی پی فنڈ اوراے ڈی پی میں کونسلران کے لئے رقم رکھنے پر غورکیاگیا ڈپٹی میئر نے آفسیران کو ہدایت کی کہ خسارے کا بجٹ انہیں بتایا جا ئے اور جتنے بھی غیر ضروری اخراجا ت ہیں اُن کو بجٹ سے مکمل طور پر کا ٹ دیاجا ئے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کو نسلر ان کے فنڈ میں اس لئے اضا فہ کیا گیا ہے تاکہ کو ئٹہ کے علا قوں کو ترقی دی جا ئے اور اس پر بجٹ کے فوراًبعد عمل کیاجا ئے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے پہلے ممبران کو نسل سے مشا ورت کی جا ئے گی اور انکی تجا ویز کو بجٹ کا حصہ بنایا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ آفس میں بجٹ کی کاپی موجود ہے اور کو نسلران کاپی حاصل کر کے اپنی تجا ویز سے آگا ہ کر یں ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.