ایل او سی پر پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے، ملیحہ لودھی

0

 بھارت نے 2016 کے مقابلے میں رواں سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی،بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات میں گفتگو

ویب ڈیسک

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقبل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,747

بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، رواں سال بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کی جس میں ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کے صدر کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر ملیحہ لودھی نے بتایا کہ بھارت نے 2016 کے مقابلے میں اس سال فائر بندی کی 3 گنا زیادہ خلاف ورزی کی، اس طرح بھارت ایل او سی اور ورکنگ بانڈری پر فائر بندی کی ایک ہزار 137 خلاف ورزیاں کرچکا ہے جب کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس سال 47 شہری شہید اور 159 زخمی ہوچکے ہیں

ملیحہ لودھی نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کا دستہ فعال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی رویئے سے پاکستانی فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوسکتا ہے اور پاکستان بھارتی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس موقع پر جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ مسائل بات چیت سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں اور ہمیں مذاکرات کی طاقت پر یقین ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.