بلوچستان کے وسائل اور جزیروں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے : سردار اختر مینگل

0

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا کہ ہم تو 70 برس سے ان کی نظر میں غدار ہیں، محترمہ فاطمہ جناح کو بھی غدار قرار دیا گیا جنہوں نے آئین کو توڑا وہ کیوں غدار نہیں تھے؟ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد کوئٹہ، ملتان کا جلسہ ہوگا تو کون کون غدار قرار دیے جائیں گے، موجودہ حکومت کے ساتھ 2018ء سے الائنس ہے جسے خدشات کے باوجود نبھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

انہوں نے کہا کہ یہ ملک عوام کے لیے بنایا گیا ہے یا ایلیٹ کلاس کے لیے؟ کیا یہ ملک ان کے لیے بنایا گیا ہے جو ڈالر بنا کر بیرون ملک چلے جائیں؟ اب سندھ اور بلوچستان کے جزیروں پر قبضہ کیا جارہا ہے، بلوچستان کے وسائل اور جزیروں پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، بلوچستان وہ سرزمین ہے جہاں یونیورسٹی کے بچے حیات بلوچ کو ماں کے سامنے گولیاں ماری گئیں، فلسطین کا قصہ سنتے ہیں مگر بلوچستان کی مائیں اپنے بچوں کی لاش کی پہچان چہرے سے نہیں جوتے اور پھٹے کپڑوں سے کرتی ہیں، مسنگ پرسن کے واقعات سب سے زیادہ بلوچستان اور سندھ میں ہوتے ہیں، ہم ایسی جمہوریت کو مانتے ہیں جس میں برابر کا حق حاصل ہو

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.