کوئٹہ(خ ن ) بلوچستان میں مختلف کھیلوں کا انعقاد اور اس میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت ا س بات کا مظہرہے کہ ملک میں مکمل امن قائم ہے
خصوصاً بلوچستان کی خواتین کا کھیلوں کی سرگر میوں میں بڑ ھ چڑ کر حصہ لینا اس بات کامنہ بو لتا ثبوت ہے
وفاقی وزیر ڈ یفنس پر وڈکشن زبیدہ جلال نے بلوچستا ن وومن T20کرکٹ ٹو رنامنٹ 2018ء کے فائنل اور اختتا می میچ کی تقریب سے خطاب
خواتین کی کرکٹ مقابلوں کا انعقاد اور اس میں یو نیو رسٹی اور کا لجز کی ٹیمو ں کی شرکت انتہائی خوش آئند ہے ۔
بلو چستان سدر ن کمانڈ ،33ڈو یژ ن ،یو نیورسٹی وکا لجز او رپاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ لائق تحسین ہیں۔ جنہو ں نے انتھک محنت سے اس ٹو رنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا
نصابی سر گر میوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگر میوں کا انعقاد نو جوان نسل کیلئے انتہائی ضروری ہے ا س سے نہ صرف شخصیت میں توازان پیدا ہوتا ہے بلکہ مختلف صلا حیتیں نکھار نے کاموقع بھی ملتا ہے
ایک صحت مند اور ترقی یافتہ معاشرہ کا وجو دتب ہی ممکن ہے جب مرداور عورت زندگی کے ہر میدان میں مل کر حصہ لے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بلوچستا ن وومن T20 کرکٹ ٹو رنامنٹ میں لڑکیوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کی خواتین باقی صوبوں کی خواتین کے ہم پلہ ہیں
پاکستان بلخصوص بلوچستان کی ترقی میں مردوں کی شا نہ بشا نہ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔
وفاقی وزیر ڈ یفنس پر و ڈکشن ز بیدہ جلال نے کہاہے کہ میں اُمید کرتی ہوں کہ پاک فوج مستقبل میں بھی نوجوانوں خصوصاً خواتین کیلئے کھیلوں کے ایسے شاندار مقابلوں کا انعقاد کرتے رہنگے ۔
تقریب کے اختتام میں ٹور نامنٹ کے فائنل میچ کھیلنے والی دونو ں ٹیموں او ربلخصو ص نما یاں کا کر دگی د کھانے والی خواتین کھلاڑیوں کو مبارک پیش کی گئی ۔
فائنل میچ کے ونر ٹیم سردار بہادر خان وومن یو نیو رسٹی کو ونر ٹرافی پیش کی ۔اور رنر ٹیم یونیو رسٹی آف بلوچستان کورنر ٹرافی پیش کی۔
سردار بہادر خان وومن یونیو رسٹی اور یو نیورسٹی آف بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کی گئی ۔تقریب کے آخر میں تما م خواتین اوردیگر شرکاء کا شکریہ اد اکی گئی جن کی امد سے اختتامی تقریب کو رونق بخشی ۔علاوہ ازیں بلوچستان وومن یونیو رسٹی T-20کرکٹ ٹورنمنٹ 2018ء میں کوئٹہ کے سردار بہادر خان وومن یونیو رسٹی ،یو نیورسٹی آف بلوچستان الحمد اسلامک یونیو رسٹی گیر یزن گرلز ڈگری کالجز کچی بیگ ،سیٹلاٹ ٹا ون ، جناح ٹاون اور حسن موسیٰ گرلز ڈگری کالجز نے حصہ لیا تھا ۔