کوئٹہ (خصوصی نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک )کمزور بلوچستان حکومت میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئیں حکمران جماعت کے پارٹی میں اختلافات کی خبریں درست ثابت ہونا شروع ہوگئیں
اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر شپ کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
قدوس بزنجو کے مطابق ہم نے سینئر ارکان کے ساتھ مل کر بلوچستان میں حکومت صوبے کے عظیم تر مفاد میں بنائی تھی
لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعلی نے اپنی ہی جماعت کے منتخب ارکان کو دیوار سے لگانا شروع کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی اور حکومتی معاملات کے کسی بھی مشاورتی عمل میں نہ تو شامل کیا جاتا ہے اور نہ ہی ان سے کوئی رائے لی جاتی ہے
نظرانداز کرنے کی اس پالیسی پر پارٹی کے دیگر ارکان کے بھی تحفظات ہیں
بحیثیت رکن صوبائی اسمبلی وہ اپنے صوبے کے عوام کی بہتر خدمت کرسکتا ہوں
انہوں نے کہا کہ جلد ہی وہ پریس کانفرنس کر کے تمام معاملات سے آگاہ کریں گے
تاہم دوسری جانب وزیراعلیٰ کے ترجمان بشریٰ رند کے مطابق اسپیکر کے مستعفیٰ ہونے سے متعلق خبر موصول نہیں ہوئی
اطلاع ملنے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائیگا اسپیکر عبدالقدوس بزنجو حکومت کا اہم حصہ ہے تحفظات دور کرینگے
صوبائی وزیر اطلاعات میر ظہور بلیدی نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو حکومت کا اہم حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قدوس بزنجو کو کبھی جانے نہیں دینگے
بلوچستان عوامی پارٹی ایک جمہوری اور سیاسی جماعت ہے پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں