چمن شہر میں امن وامان کنٹرول کرنے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب

0

چمن( خ ن )

شہر کے اہم مقامات پر 35 سی سی ٹی وی کیمرے نصب

جنہیں شہر کے وسط میں قائم سٹی تھانے سے کنٹرول کیا جائیگا۔

آئی جی پولیس محسن حسن بٹ نے ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ کیساتھ نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرہ نظام کا افتتاح کیا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

آئی جی پولیس نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چمن ایک اہم سرحدی اور تاریخی شہر ہے جہاں پر امن وامان کی صورتحال بہتر بنانا ہمارے ترجیحات میں شامل ہے

ماضی میں یہاں کئی ناخوشگوار واقعات ہوچکے ہیں جسکی روک تھام کیلئے یہ نظام نصب کیا گیا ہے

کوئٹہ کے بعد چمن بلوچستان کا دوسرا شہر ہیں جہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں

اس نظام کی تنصیب سے شہر میں یقینی طور پر امن کا قیام اورجرائم پر قابو پانے میں مدد ملیگی۔

مستقبل میں اس نظام کو شہر کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائیگی۔

آئی جی پولیس نے کنٹرول روم کا دورہ بھی کیا اور نصب شدہ کیمروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.