جرمنی اور ہالینڈ کے سفراء کی کابل میں ملاعبد الغنی برادر سے اہم ملاقات

0

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی اور ہالینڈ کے سفارت کاروں نے نائب وزیر اعظم ملا عبد الغنی برادر اور وزیر خارجہ امیر اللہ متقی سےعلیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 5,206

طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ملاقات کے دوران جرمنی اور ہالینڈ کے سفارت کاروں پر مشتمل مشترکہ وفد نے نئی افغان حکومت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مالی امداد کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان طالبان کے مطابق سفارتی وفد نے سیاسی تعلقات کے مستقبل پر بھی بات کی جب کہ اساتذہ اور ہیلتھ ورکرز کو تنخواہ دینے کے طریقے کے انتخاب کا بھی وعدہ کیا جسے وزیر خارجہ امیر اللہ متقی نے سراہتے ہوئے وفد کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.