ہاشم آملہ کو شراب پینے پرمجبورکیا گیا،سابق ویسٹ انڈین کرکٹر

برطانوی نشریاتی ادارے کے اسپورٹس چینل کوانٹرویومیں ویسٹ انڈیزکے سابق کرکٹر ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کوباربارشراب پینے پرمجبورکیا جاتا رہا۔

ٹینوبیسٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ کی ایک تقریب میں ایک کھلاڑی باربارہاشم آملہ کوشراب پینے پرمجبورکرتا رہا۔ہاشم آملہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلش کرکٹرکومنع کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

ٹینوبیسٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہاشم آملہ کوتنگ کرنے والے کرکٹرکوکہا کہ ہاشم آملہ مسلمان ہے اورمسلمان شراب نہیں پیتے تاہم وہ ہاشم آملہ کومجبورکرتا رہا۔

ٹینوبیسٹ نے مزید کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں شراب کلچرغالب ہے اورجواس کلچرکا حصہ نہیں بنتا اس کوچانس ملنا اورآگے بڑھنا بہت مشکل ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.