غزہ: آتشزدگی میں جاں بحق 21 افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر

فلسطین کے شہر غزہ میں عمارت میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 7 بچوں سمیت 21 افراد کی نماز جنازہ کے موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ عوام کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

گزشتہ روز، ایک رشتے دار کی وطن واپسی کے موقع پر جشن کے دوران عمارت میں آگ لگنے سے 7 بچوں سمیت 21 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

مرنے والوں میں زیادہ تر کا تعلق ابو ریعہ خاندان سے تھا، ان کی میتوں کو فلسطینی پرچم میں لپیٹ کر نماز جنازہ کے لیے قریب مسجد میں لایا گیا جس کے بعد انہیں جبلیہ پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں واقع شہدا قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

2007 سے غزہ کی پٹی پر حکومت کرنے والے حماس گروپ کی جانب سے جاں بحق افراد کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.