دو ایوارڈ میسی کے نام

بیونس آئرس: ارجنٹائن اور بارسلونا کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا ے ٹاپ اسکورر اور سیزن 16-2017 کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز اپنے نام کر لیے۔

ارجنٹائن کے اسٹرائیکر نے گزشتہ سیزن میں لالیگا فٹ بال لیگ میں 37 گولز کیے تھے اور یہ چوتھا موقع تھا کہ انہوں نے لا لیگا میں سب سے زیادہ اسکور کیے جبکہ پانچویں مرتبہ بہترین کھلاڑی کا ایوارڈز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,917

مارکا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ لالیگا ٹاپ اسکورر اور سیزن کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈز جیتنے پر بے حد خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ عمدہ کارکردگی دکھا کر اپنی ٹیم کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں اور تمام ٹائٹلز کیلئے بھرپور فائٹ کرنا میرا مشن ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.