ویب ڈیسک
لاہور ۔۔۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف، رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کی
پوری حکومت 31 دسمبر تک مستعفی ہوکر خود کو قانون کے سپرد کردے، بصورت دیگر 31 دسمبر کو آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ یہ لوگ اپنی مرضی کے بنچ بناتے ہیں لیکن ہم آپ کی مرضی کے بنچ کے پاس کیس لے کر نہیں جائیں گے
بلکہ ہم وہ بنچ چاہتے ہیں جو قانون کی سنے اور انصاف فراہم کرے، چند دنوں کی بات ہے شہباز شریف اور نواز شریف گھسیٹے جائیں گے
یہ لوگ آدھے پاگل تو ہوگئے ہیں ، اس کے بعد پورے پاگل ہوجائیں گے اور دیوار پر ٹکریں ماریں گے۔