کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریكروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

كوئٹہ كے سی ایم ای سینٹر میں پاک فوج کے بلوچ ریكروٹس كے 8 ویں  بیج كی پاسنگ آؤٹ پریڈ كی شاندار تقریب ہوئی جس میں 580 ریكروٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

كوئٹہ كے سی ایم ای سینٹر میں  بلوچ ریكروٹس كے 8 ویں  بیج كی پاسنگ آؤٹ پریڈ كی شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں 580 ریكروٹس پاس آؤٹ ہوئے۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ كے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان محمد خان اچكزئی جب كہ كمانڈر سدرن كمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

33 ڈویژن كے میجر جنرل ندیم ذكی كے علاوہ اراكین اسمبلی اور شہریوں  كی بڑی تعداد نے شركت كی۔

تقریب میں  پاك آرمی كے بینڈ نے خوبصورت دھنیں  پیش كركے اور كرتب دكھا كر تقریب كو چار چاند لگادیئے جس پر شائقین نے دل كھول كر داد دی۔

پاكستان ایئر فورس كے F7PG مشاق طیاروں ، كوبرا اور بیل ہیلی كاپٹرز نے فلائی پاسٹ كركے فضاء میں خوبصورت رنگ بكھیر دیئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.