سلا م آباد :حکو مت نے سا بق چیف سیکر ٹر ی اعجاز احمد قر یشی کو وفاقی محتسب لگا دیا ہے۔ ان کا باقاعدہ نو ٹیفیکشن گز شتہ روز جاری کر دیا گیا۔
اعجاز احمد قر یشی چیف سیکر ٹر ی سند ھ، چیف سیکر ٹری خیبر پختو نخواہ اور سیکر ٹر ی ریلو ے و سیکرٹر ی ماحولیات کے طو ر پر خد ما ت سرانجام دے چکے ہیں۔ جناب اعجاز احمد قر یشی نے 1972 ء میں مقا بلے کا امتحا ن پا س کرکے بطور اسسٹنٹ کمشنر سول سر وس شر وع کی۔ وہ ڈپٹی کمشنر، کمشنر اور کئی صو با ئی محکموں کے سیکر ٹر ی کے طور پر بھی خد مات سر انجام دیتے رہے۔ وہ کئی بر س سے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں سینئر ایڈ وائزر اور قو می کمشنر برا ئے اطفال کے طو ر پر کام کر رہے ہیں۔
وہ کینیڈا میں کو نسل جنر ل / ٹر یڈ کمشنر آف پا کستان اور یو این با ڈی میں پا کستان کے مستقل نمائندے کے طو ر پر بھی کام کر تے رہے۔ 2005 ء کے زلز لہ کے دوران غیر معمو لی صلا حیتوں کا مظا ہر ہ کر نے پر انہیں تمغہ ایثا ر بھی دیا گیا۔ اعجا ز احمد قر یشی نے پنجاب یو نیو رسٹی سے پو لیٹیکل سا ئنس میں ایم اے کے علا وہ امر یکہ کی (Pennsylvania) سٹیٹ یو نیو رسٹی سے پبلک پا لیسی اور پلا ننگ میں ما سٹر بھی کر رکھا ہے۔ جناب اعجاز احمد قر یشی ایکسپورٹ پروموشن بیورو کے وائس چانسلر بھی رہے ہیں۔
اور اس دوران انہوں نے بلوچستان پر خصوصی توجہ دی۔ بلوچستان میں لا تعداد ایگزیبیشن ز کا انعقاد کروایا آپ کے دور میں بلوچستان میں ایپل شو،ڈیٹ شو،جیمز اینڈ جیولری شو، اور لاتعداد ڈیلیگیشنز کو انگلینڈ سعودی عرب فرانس اور دیگر ممالک میں بھیجتے رہے،اس حوالے سے بلوچستان میں آپ کا کام ہمیشہ سے لائق تحسین رہا ہے اور آپ نے بلوچستان کو ہمیشہ اپنے دل کے قریب رکھا ہے۔
اور بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہمیشہ پیش پیش رہی ہیں۔ اعجا ز احمد قریشی وفاقی محتسب تعیناتی کے بعد بلوچستان کی عوام ایک بار پھر ان سے امید لگائے بیٹھی ہے کہ یہ بلوچستان کی ترقی کے لئے وہی اقدامات دوبارہ کریں گے جو وہ پہلے کرتے آئے ہیں