رپورٹ ۔۔۔بلوچستان24
ٹرانسپورٹ مالکان کو دل کا دورہ پڑنے پر مریضوں کی جان بچانے کیلئے ابتدائی طبی امداد کیلئے ادویات رکھنے کی ہدایت
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن نے بلوچستان کے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کہ ہے کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی
صورت میں کسی مریض کی زندگی بچانے کیلئے درج ذیل علامات نظر آنے پر یہ اقداما ت کریں
علامات ۔۔۔اچانک سینے میں درد ہونا
۔۔۔۔کمر/گردن کے دائیں یا بائیں جانب درد محسوس ہونا
پیسنے کا آنا
بے چینی محسوس کرنا
ان علامات کے ظاہر ہونے پر فوری طور پر مریض کو ایک عدد ڈسپرین گولی (Disprin) چبانے کیلئے دیں ۔ایک عدد انجیسڈ گولی (Angicid) زبان کے نیچے رکھ دیں ،ڈیپونٹ این ٹی فائیو (Deponit NT5) کا سٹیکر اتار کر سینے کے بائیں جانب چھپکادیں
ان ادویات کے استعمال سے کسی کی زندگی بچائی جاسکتی ہے پبلک ٹرانسپورٹ میں دل کے دوروں کے بڑھے رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے درج بالا ادویات کا ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں موجود ہونا لازمی ہے لہذ بذریعہ نوٹس تمام ٹرانسپورٹرز کو تاکید کی جاتی ہے کہ مندرجہ بالا ادویات کو اپنے بسوں ویگنوں اور دوسری ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں لازمی رکھیں ابتدائی علاج کے بعد مریض کو مکمل علاج کیلئے قریبی اسپتال یا کلینک منتقل کریں