’’بزنجو زندہ باد‘‘ ’وزیراعلیٰ زندبادہ‘‘ کے نعرے

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہفتہ روز اچانک کوئٹہ شہر کے مختلف حصوں، عدالت روڈ، منان چوک اور جناح روڈ کا دورہ کیا اورشہریوں اور دکانداروں سے ان کو درپیش مشکلات اور شہر کے مسائل سنے جبکہ اس دوران جناح روڈ اور اس سے ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک بلاتعطل چلتی رہی۔
کوئٹہ ویب رپورٹ 
وزیراعلیٰ شہریوں سے گھل مل گئے اور وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان پاکر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلاہوکر ’’بزنجو زندہ باد‘‘ ’وزیراعلیٰ زندبادہ‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 8,921
وزیراعلیٰ نے جناح روڈ کی خستہ حالی اور کام میں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہر کی اس اہم سڑک کی مرمت کا کام جلد شروع کیا جائے اور ٹریفک کے نظام، بلخصوص گاڑیوں کی پارکنگ کو مزید بہتربنایا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کوئٹہ بھر میں صفائی، نکاسی آب اورشہر کو درپیش دیگر مسائل کے حل کو جلد ازجلد یقینی بنانے کے لئے ان پر کام کا آغاز کیا جائے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی یا تساہلی برداشت نہیں کیا جائیگا۔
دریں اثناء  وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے ہفتہ کے روز کوئٹہ شہر کے دورے کے دوران شہریوں اور دکانداروں سے گفتگو کی اور ان کو درپیش مشکلات اور مسائل کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا شہر ہے اس کی خوبصورت اور ترقی کے لئے ہم سب کو ایمانداری اور خلوص نیت سے کام کر کے اسے دیگر ترقی یافتہ شہروں کے برابر لانا ہوگا ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ گذشتہ دو دن سے شہر کے مختلف ہسپتالوں، تھانوں اور دیگر عوامی مقامات کا معائنہ کر رہے ہیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کو جتنا جلد ممکن ہوسکے حل کرسکیں اور عوام کو ریلیف ملے۔
انہوں نے کہا کہ جناح روڈ کوئٹہ کی اہم سڑک ہے آج انہوں نے اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ اور دیگر حکام سے مکمل بریفنگ لی ہے اوراس کی مرمت پر دو دن میں کام شروع کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ یہ وقت الزام تراشی اور دوسروں کو ذمہ دار ٹہرانے کا نہیں ، ہمیں اپنا فرض ادا کرنا ہے ہم اپنے ضمیر کے سامنے جوابدہ ہیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہانہوں نے تمام محکموں کے سیکرٹریوں کو ہدایت کی ہے کہ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کا دورہ کریں اور ترقیاتی عمل کو مزید تیز اور موثر بنایا جائے تاکہ عام آدمی کو بھی خوشگوار تبدیلی کا احساس ہوسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ بہت جلد کوئٹہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کرینگے تاکہ کوئٹہ شہر کی کھوئی ہوئی خوبصورتی اور حسن کو دوبارہ بحال کیا جاسکے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.