کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنے کا حکم

0
 کوئٹہ : ویب رپورٹر 
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے کہاہے کہ کوئٹہ شہر کی صفائی، ستھرائی اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ہم اس کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ جو گذشتہ ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار تھا اس پر ہنگامی بنیادوں پرکام کا آغاز کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیں
1 of 7,614
یہ بات انہوں نے کوئٹہ شہر کے دورے کے موقع پر شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرناہماری اولین ترجیح ہے،
حالیہ بدامنی کے واقعات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عوام کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے اور اس سلسلے میں غفلت برتنے والے پولیس افسران اور مقامی انتظامیہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میڈیا عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کی رہنمائی کرے تاکہ عوامی مسائل کا حل جلد ممکن ہوسکے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری (منصوبہ بندی و ترقیات)نصیب اللہ بازئی اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیوشیرخان بازئی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.