خضدار : لینڈ مافیا کے خلاف شروع کی جانے والی آپریش کی بھر پور حمایت کا اعلان

0

 

 

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 7,964

ٹاؤن شپ ہاوسنگ اسکیم خضدار( ڈی )بلاک کے الاٹیز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لینڈ مافیا کے خلاف شروع کی جانے والی آپریش کی بھر پور حمایت کا اعلان ،لینڈ مافیا نے ہماری زمینوں پر قبضہ کر کے ہمیں ہماری حق سے محروم کرکے تعمیرات شروع کردی ہیں ،لیویز نے قابضین کے خلاف کاروائی کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اب لینڈ مافیا عوامی زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش نہیں کرے گی،قابضین ایک جانب زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں دوسر ی جانب خواتین و بچوں کو ڈھال بنا کر بھاگ جاتے ہیں ان کے خلاف مزید سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

ان خیالات کا اظہار( ڈی) بلاک کے متا ثرین الاٹیز حاجی محمد عالم قلندرانی ،سیکرٹری عنایت اللہ زہری ،میرشکیل احمد رودینی ،عبداللہ ،ریاض احمد محمد حسنی ،مولانا عبدالباسط نیچاری ،امین اللہ نیچاری ،محمد حنیف لانگو ،عبدالعزیز زہری ،جاوید احمد زہری ،پیر محمد ،جمیل احمد زہری اور دیگر سینکڑوں متاثرین نے خضدار پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ1988 سے شروع ہونے والی ٹاون شپ سرکاری ہاوسنگ اسکیم ہے جس میں ہم نے باقاعدہ قوائد ضوابط کے مطابق رقم جمع کر کے خریدی ہے مگر اس وقت کے ٹاون شب کے انچارج الاٹیز کو ہمیشہ بے وقوف بنا تا تھا انہیں ان کی الاٹ ہونے والا پلاٹ دیکھانے کے بجائے پس و پیش سے کام لیتا تھا اور ان قابضین کی بلواسطہ حمایت کرتا رہا اور اب بھی ان قابضین کو ان کی حمایت حاصل ہے اور اس کی رویہ کے وجہ سے لینڈ مافیا کے لوگ ہمارے زمینوں پر قبضہ کرنا شروع کیا اس متعلق ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کو گوش گزار کرتے رہے موجودہ ڈپٹی کمشنر خضدار مجیب الرحمن قمبرانی اور اسسٹنٹ کمشنر خضدار حبیب نصیر کے ہم مشکور ہیں ۔

انہوں نے ہمارے حق کو حق سمجھ کر لینڈ مافیا کے خلاف کاروائی شروع کی اب ہمارے لئے ایک امید سی پیدا ہو گئی کہ ان قابضین سے ہماری زمینوں کو واگزار کروائی جائے گی اور تعمیرات کو گرایا جائے گا انہوں نے اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لینڈ مافیا کے یہ لوگ پہلے زمینوں پر قبضہ کرتے ہیں بعد میں خواتین کو ڈھال بنا کر یہ تاثر دیتے ہیں کہ انتظامیہ خواتین کے خلاف کاروائی کی ہے حقیقت اس کے برعکس ہے۔

متا اثرین ٹاؤن شپ ڈی بلاک نے کہا کہ سابق انچارج ٹاؤن شپ اسکیم کی ملی بھگت سے صرف ایک بہترین اسکیم غیر فعال ہوا بلکہ سینکڑوں لوگوں کو ان کے حق سے محروم کرکے لینڈ مافیا کی پس پردہ حمایت کی گئی جو اب تک جاری ہے انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،چیف سیکریٹری بلوچستان کمشنر قلات ڈویژن سے اپیل کی کہ ان کے پلاٹوں کو واگزار کراکے انہیں ان کا حق دیا جائے

 

 

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.