امریکا : بائیڈن کی آج حلف برداری، واشنگٹن چھاؤنی بن گیا : تنظیم سے تعلق پر 12 فوجیوں کو سکیورٹی سے ہٹا دیاگیا

0

واشنگٹن :  جوبائیڈن امریکا کے 46ویں صدر کی حیثیت سے آج حلف اٹھائیں گے ،تقریب حلف برداری کیلئے واشنگٹن کو چھائونی میں تبدیل کردیاگیا،25ہزار سے زائد فوجی سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے ،ایف بی آئی کی سکریننگ پر 12فوجیوں کو تقریب کی سکیورٹی سے ہٹا دیاگیا۔10فوجیوں کو بائیں بازو کی ملیشیا تنظیموں سے تعلق اور2 کو سوشل میڈیا پر انتہاپسند نوعیت کے کمنٹس کرنے پرہٹایاگیا،ٹرمپ کا دور ختم ہوگیا،وہ آج صبح وائٹ ہائوس سے روانہ ہوجائیں گے ۔پاکستانی وقت کے مطابق تقریب حلف برداری بدھ کی رات ساڑھے نوبجے کے قریب ہوگی، واشنگٹن میں انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کیے گئے ،ڈائون ٹائون علاقے میں فوج نے جگہ جگہ ناکے لگا رکھے ہیں،شہرمیں کرفیو کا سماں ہے ،حکام نے واشنگٹن کے متعدد پل بھی آج صبح سے بند کرنے کا اعلان کردیا،واشنگٹن میٹرو کے 13سٹیشن بھی بند کردیئے گئے ۔امریکی کانگریس کی عمارت کے گرد خاردار تاریں بچھا دی گئیں،عوام سے کہاگیاہے کہ وہ نیشنل مال اور ڈائون ٹائون کی جانب نہ آئیں۔نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس ولمنگٹن سے واشنگٹن پہنچ گئے ،انہوں نے لنکن ان میموریل میں نیشنل مال پر کورونا سے ہلاک ہونیوالوں کی یاد میں ایک تقریب میں بھی شرکت کی،ادھر ٹرمپ نے صدارت کے آخری روز ویڈیو بیان ریکارڈکروایا جسے امیدہے کہ آج جاری کیاجائے گا،صدر نے اپنے سٹاف کے ساتھ الوداعی ملاقاتیں کیں اور تصاویر بنوائیں،ٹرمپ نے اپنا الوداعی بیان جار ی کردیا،جس میں انہوں نے کہا کہ ایک ایسے صدر کی حیثیت سے مجھے فخر ہے جس کے دورمیں کوئی جنگ نہ ہوئی۔سی این این کے مطابق ٹرمپ بدھ کی صبح وائٹ ہائوس سے روانہ ہونگے ،ان کیلئے اینڈریو ایئر بیس پر الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جائے گاجس میں انہیں گارڈ آف آنر اور 21توپوں کی سلامی بھی دی جاسکتی ہے ،صدرفلوریڈا میں مارلاگو کے اپنے ساحلی گھرمیں منتقل ہوجائیں گے ۔ٹرمپ نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنیوالے پہلے صدر ہونگے ۔خاتون اول میلانیا نے الوداعی پیغام جاری کیا،شوہر کی طرح وہ بھی بائیڈن کی اہلیہ کو وائٹ ہائوس کا دورہ نہیں کرائیں گی۔نائب صدر مائیک پنس ٹرمپ کے اعزا زمیں الوداعی تقریب کے بجائے بائیڈن کی حلف برداری میں شرکت کرینگے ۔ادھر جوبائیڈن کے نامزد کردہ5 کابینہ ارکان کی توثیق کا عمل سینیٹ میں شروع ہوگیا،دفاع،خزانہ اور ہوم لینڈ سکیورٹی کے نامزد سیکرٹریز متعلقہ کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے ۔ نیوز ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی حلف برداری کے فوری بعد محکمہ خارجہ، دفاع ، ہوم لینڈ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کی سربراہی کیلئے نامزد گیوں کی سینیٹ سے توثیق کا کوئی امکان نہیں، تاہم یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔ نیوز ایجنسی کے مطابق عموماً سینیٹ نامزدگیوں کی بروقت توثیق کر دیتی ہے ، مگر صدر ٹرمپ کے مواخذے اور ان کے حامیوں کے حملے کے خطرے کے پیش نظر بڑی تعداد میں فوجیوں کی واشنگٹن میں موجودگی کے باعث اس مرتبہ سینیٹ کیلئے بروقت نامزدگیوں کی توثیق ممکن نہیں ہو گی۔ادھر ایک امریکی وفاقی عدالت نے آخری روز ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے آلودگی سے متعلق قوانین کو مسترد کردیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.