دالبندین: لیویز فورس کی بروقت کارروائی، چوروں کا گروہ گرفتار اور مسروقہ گاڑی برآمد

لیویز فورس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہندو فیملی سے چھینی گئی گاڑی برآمد کر لی اور چوروں کے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

یہ فیملی کوئٹہ سے دالبندین جا رہی تھی جب گن پوائنٹ پر چوروں نے انہیں گاڑی سے اتار کر فرار ہو گئے تھے۔

گرفتار ملزمان اور برآمدگی

گرفتار کیے گئے ملزمان میں نثار احمد، ظفر، عبد الوحید اور شوخ شامل ہیں۔

لیویز فورس نے ان کے قبضے سے نہ صرف چھینی گئی گاڑی برآمد کی بلکہ پستول، کارتوس، اور تین موبائل فون بھی ضبط کیے ہیں جو چوری کی واردات میں استعمال ہوئے تھے۔

مزید کارروائی

ضلع چاغی کی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

اس کارروائی کو عوامی حلقوں میں بھی خوب پذیرائی ملی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا ردعمل

ڈپٹی کمشنر چاغی، عطاء المنیم نے لیویز فورس کی بروقت کارروائی اور ملزمان کی گرفتاری پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک لاکھ روپے
نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔

مسروقہ گاڑی کو ہندو فیملی کے حوالے کر دیا گیا، جس سے متاثرہ خاندان نے اطمینان کا اظہار کیا۔

ہندو برادری کا شکریہ

ہندو برادری نے ڈپٹی کمشنر چاغی اور لیویز فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت کارروائی سے نہ صرف مجرم گرفتار ہوئے بلکہ کمیونٹی کے تحفظ کا یقین بھی مضبوط ہوا ہے۔

یہ کارروائی لیویز فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور عوام کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.