چین کا پاکستان بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے مذکراکت کا مشورہ
ویب ڈیسک
پاکستان اور بھارت ساؤتھ ایشیا کے اہم ممالک ہیں، پاک بھارت مستحکم تعلقات خطے کے استحکام اور امن و سلامتی کے لئے انتہائی ضروری ہیں، امید ہیدونوں ملک تحمل سیکام لیتے ہوئے مذاکراتی راہ اختیار کریں گے
چین دفتر خارجہ کے ترجمان جینگ شنگ نے معمول کی نیوز بریفنگ میں پاک بھارت کے درمیان حالیہ بھارتی کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کے بعد کشیدگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارت کوپاکستان سے کشیدگی کی بجائے مذاکرات کا مشورہ دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا میں صورتحال مستحکم ہے اور اس صورتحال کو تمام جماعتوں کی طرف سے بہتر طریقے سے مستحکم رکھا گیا ہے امید ہے کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے جلدبات چیت کر راستہ اختیار کرینگے
سعودی ولی محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان اور باہمی تعاون اور سرمایہ کاری کی بڑی ڈھیل پر انہوں نے کہا کہ چین کو خوشی ہے کہ پاکستان کا ہمسایہ ممالک خصوصاً سعودی عر ب کیساتھ باہمی تعلق دوستانہ ہے
ترجمان کے مطابق چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور بیلٹ اور روڈ منصوبے کا پائلٹ پروجیکٹ ہے اس کا مقصد باہمی تعلق سے فائدہ پہنچانا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ باہمی تعاون ،شریک تعمیر اور شیئرنگ اور کھلی شفافیت کے اصولوں کی پاسداری کی ہے گزشت سال جب اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ی نے پاکستان کادورہ کیا تھا تو اس دوران پاکستان او چین کے درمیان طے پایا تھا کہ کوریڈور کی تعمیر میں کسی بھی تیسرے فریق کوخوش آمدید کہیں گے کیونکہ کوریڈور نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام کیلئے فائدہ مندہے بلکہ یہ ریجنل باہمی تعاون کے ذریعے عمومی ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا چین تیسرے فریق کوشامل کرنے کے لیے ہر قسم کے مشاورتی عمل کے لیے تیار ہے۔