بلوچستان کے سرد ترین مقام زیارت میں برفباری کے مناظر

رپورٹ ۔۔۔میر ہزار خان بلوچ

بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے جہاں کچھ علاقے خشک سالی کی لپیٹ میں ہیں اور کچھ علاقوں میں بارشوں کے باعث خشک سالی کی شدت میں کمی آئی ہے

بلوچستان کے سرد ترین علاقے زیارت میں برفباری کے باعث ہر طرف سفید کی چادر بچھ گئی اور درختوں اور پہاڑوں نے خود کوبرف کے پیچھے چھپا لیا

برفباری کا سلسلہ گزشتہ شب شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری ہے اب تک شہر اور گرد ونواح میں ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کاسلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے

برفباری کے باعث شاہراہوں پر برف کی تہہ جم جانے سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور بعض لوگوں نے گاڑیوں کو کھینچ کر برف سے نکالا

مسافروں اور مکینوں کی مشکلات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ حرکت میںآ گئی اور محکمہ بی اینڈ آر نے ” ہیوی مشینری “ کے ذریعے شاہراہیں کھولنے کیلئے اقدامات شروع کردئیے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.