امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان اور بھارت کو مشورہ

ویب ڈیسک

واشنگٹن میں دستخط کی ایک تقریب کے دوران امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت تعلقات اور پلوامہ حملے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حملے کے حوالے سے ہمیں کافی رپورٹس ملی ہیں اگر پاکستان اور بھارت ملکر چلیں تو بہتر ہوگا

امریکی صدر نے کہا کہ صحیح وقت آنے پر ان حملوں پر بات کروں گا ٹرمپ نے اس حملے کو ہولناک قرار دیااوول آفس میں امریکی صدر کی دستخط کی تقریب میں شرکت

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,917

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان روبرٹ پلاڈینو نے کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے امریکی حکومت دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ہم بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں ہیں تاکہ نہ صرف اس واقعے پر اپنی ہمدردی کا اظہار کر سکیں بلکہ دہشت گردی کا سامنا کرنے والے بھارت کی مکمل سپورٹ بھی کرسکیں، ہمارے بھارت سے قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جس میں انسداد دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی تعلقات بھی شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کی مذمت نہیں کی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.