وفاقی حکومت اب ختم ہونے والی ہے: مولاناواسع

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اب ختم ہونے والی ہے ، حکمران عوام کو اب ریلیف دینے کی بجائے خود کو ریلیف دینے کی کوششوں میں ہیں ، وقت بدل رہا ہے اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی ، جمعیت علما اسلام دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل کا دفاع کیا ہے ،گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے جس طریقے سے سیندک کے معاملے پر ایک بار پھر بلوچستان حکومت کو نظر انداز کر کے متعلقہ کمپنی سے جس طرح معاہدہ کیا اور اٹھاریں ترمیم کو بائی پاس کیا ہے اس پر ہم خاموش نہیں رہیں گے کیونکہ وفاقی حکومت بار با ر صوبائی معاملات میں مداخلت کر کے اٹھارویں ترمیم کو نظر انداز کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کو بھی اس حوالے سے اپنا احتجاج کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر اس حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریگی کیونکہ وفاق آئی ایم ایف کے قرضے بلوچستان کے وسائل سے ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے یہاں کے عوام کا حق ہے اور عوام کے حقوق پر سودا بازی نہیں کرینگے وفاقی حکومت پوری طورپر اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اس طرح معاہدات نہ کریں جس سے کل ان کو مشکلا ت کا سامنا ہو اپوزیشن جماعتیں بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.