گوادر شانِ مسلم نمبربی 19934 نامی ٹالر گزشتہ دنوں 12فروری 2022 کو رات ڈیڈھ بجے کے قریب گوادر فش ہاربر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا گیاتھا
محکمہ فشریز گوادر کے پٹرولنگ اسٹاپ نے بڈی کوشش کی کہ اس کو گوادر محنت کے بعد انہیں دوبارہ گوادر پہنچائیں لیکن کئی مسائل سامنے ارہےتھے۔
لیکن محکمہ فشریز کی کوشش جاری تھی۔ کہ وہ کسی صورت بھی گوادر لے ائیں۔ اخر کار حکومت بلوچستان اور محکمہ فشریز اس کو کراچی سے دوبارہ گوادر پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ اب دوبارہ
محکمہ فشریز کے حوالے ہے
اس وقت فش ہاربر میں حق دو تحریک کے نمائندے، مقامی مائیگیران سول انتظامیہ ، کوسٹ گارڈ ، ایم ایس اے سب موجود ہیں
ٹالر کو دوبارہ دھرنے میں ایم ایس اے اور کوسٹ گارڈ کا بھی تعاون رہا ہیں
فرار ٹالر کو دوبارہ دھرنے پر محکمہ فشریز کی پٹرولنگ اسٹاپ نے انتہائی محنت کا مظاہرہ کیاتھا۔ماہی گیروں کی بے حد اصرار اور خصوصاً گوادر حق دو تحریک کی جدوجہد رنگ لائی ہے گوادر جیٹی سے فرار ہونے والی شان مسلم ٹالر دوبارہ گوادر پہنچائی گئی ہے۔ آ ج سب سے پہلے حق دو تحریک کے رہنماؤں نے گوادر فش ھاربر پر وزٹ کیا۔
جبکہ چند روز قبل نیشنل پارٹی کے ماہی گیر سکریٹری آدم قادر بخش نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بھاگے ہوئے ٹالر کی واپسی کے لئے سخت احتجاج کیا تھا۔
گوادر کے ماہی گیر اتحاد نے بھی اس ٹالر کی واپسی پر گزشتہ دنوں پدی زر میں پریس کانفرنس کرکے محکمہ فشریز پر زور دیا کہ وہ شان مسلم ٹالر کو گوادر پہنچائیں جہاں عدالت میں اس پر کیس چل رہا ہے۔
You might also like