شہباز شریف اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول سے ملاقات کا امکان

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و پارٹی کی جانب سے نامزد وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایاکہ شہباز شریف نجی طیارے پر اسلام آباد پہنچے ہیں اور ان کی وفاقی دارالحکومت میں سیاسی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاق میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک ہے اور بلاول بھٹو زرداری بھی اعلان کرچکے ہیں کہ (ن) لیگ کو ووٹ اپنی شرائط پر دیں گے اور حکومت سازی کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہیں اس لیے کسی اور نے اپنا مؤقف تبدیل کرنا ہے تو پیشرفت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.