ویب ڈیسک
یوم پاکستان کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ کریں گے۔ جب سے پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی
ہے اور وزیراعظم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اس کے بعد سے لے کر اب تک عالمی رہنما پاکستان آ رہے ہیں، گذشتہ چند ماہ میں شہزادہ محمد بن سلمان، قطر اور یو اے ای کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان کے دورے کئے ہیں۔
ڈاکٹر مہاتیر محمد عالمی مدبر ہیں اور ان کا دورہ پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس کے دوران اعلان
ذرائع کے مطابق مہاتیر محمد کے دورے کے دوران پاکستان او رملائشیا کے درمیان معاہدوں پر دستخط کا امکان بھی ہے جس میں ملائشین پام آئل کمپنی پاکستان میں انویسٹمنٹ کرسکتی ہے