پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کا آغاز

0

ویب ڈیسک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن واستحکام کا خواہاں ہے کٹھن حالات میں پاکستان کا ساتھ دینے پر چین کی عوام اور حکومت کے تہہ دل سے مشکور ہیں خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے چین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,759

بیجنگ میں پہلے پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے سے بات چیت ،دونوں وزرائے خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کاہ کہ خطے میں قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کا موقف قابل ستائش ہے

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں چین کے نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر پیش رفت سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ کیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.