قدرتی گیس کے اووربلنگ سے 32لاکھ صارفین متاثر

ویب ڈیسک

قدرتی گیس کے اوور بلنگ سے مجموعی طور پر 32 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں، اب سے نہیں بلکہ 2016-17ء سے یہ سلسلہ جاری تھا، اس کی ہوشرباء تفصیلات سامنے آ رہی ہیں ملی بھگت سے بڑی بڑی کمپنیوں کے بل کا بوجھ عام صارفین کی طرف منتقل کیا جاتا رہا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے کہاکہ آج کے اجلاس میں قدرتی گیس کے صارفین کو اضافی بل بھیجنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اوور بلنگ سے مجموعی طور پر 32 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں، ہمیں ابھی پتہ چلا ہے کہ اب سے نہیں بلکہ 2016-17ء سے یہ سلسلہ جاری تھا، اس کی ہوشرباء تفصیلات سامنے آ رہی ہیں جس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

وفاقی وزیر نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوور بلنگ کی مد میں صارفین کو اڑھائی ارب روپے واپس کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اداروں کے سربراہان کی تقرری کے طریقہ کار کو یکساں بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔

ریگولیٹری، کارپوریٹ اداروں اور مختلف وزارتوں سے منسلک اداروں کے سربراہان کا تقرر اب یکساں بنیادوں پر ہو گا، اس کیلئے ایک باڈی تشکیل دی گئی ہے، متعلقہ ادارے سے متعلق وزیر اس کا چیئرمین جبکہ سیکرٹری ممبر ہو گا، یہ باڈی نام شارٹ لسٹ کرے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.