ویب ڈیسک
وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ مساجدپر حملے میں شہید ہونیوالے نعیم راشد کی اہلیہ کاانٹرویو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے اور لکھا ہے کہ نعیم راشد شہید کی اہلیہ کے ان الفاظ سے عالم اسلام اور غیر اسلامی دنیا سب پر اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان کی حقیقی قوت کا راز کھل جانا چاہیے یہ عقدہ بھی کھل جانا چاہیے
کہ اللہ اور اسکے رسول صل اللہ علیہ وسلم پر ایمان انسانوں کی کایا پلٹتے ہوئے کیسے انہیں تقویت بخشتا اور محبت آشنا کرتا ہے کہ وہ خود سے اپنے پیاروں کو چھین لینے والے سفاک قاتل اور دہشت گرد کے بارے میں بھی دل میں رحم سنبھال کررکھتے ہیں
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے علاقے کرائسٹ چرچ کے مساجد پر حملوں میں پچاس مسلماں شہید ہوئے جن میں چھ کی آج نیوزی لینڈ میں تدفین کی گئی
نیوزی لینڈ کے پارلیمنٹ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا وزیراعظم نے خطاب سے قبل ارکان کا السلام علیکم کہا وزیراعظم جسینڈا آرڈن نے عہد کیا کہ وہ کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر حملہ آور کانام کبھی نہیں لیگی انہوں نے کہا کہ حملہ شہرت چاہتا تھا لیکن وہ بے نام رہیگا
جبکہ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نیا آج اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے نماز جمعہ کے دوران دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جمعہ کو سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان نشر کی جائے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس میں انہوں نے جاں بحق افراد کی یاد میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا۔وزیراعظم نیوزی لینڈ نے بتایا کہ وہ مسلمان برادری کے رہنماوٴں سے ملیں جنہوں نے غمزدہ افراد کے لیے کی گئی کاوشوں کو تسلیم کیا۔