رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز

اسلام آباد :  ملک بھر میں رمضان المبارک اور عید پر چاند کا تنازع حل کرنے کیلئے وزارت مذہبی امور اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ہوم ورک شروع کر دیا۔

چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں رکھنے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ تمام مکاتب فکر کے جید علما و مشائخ عظام سمیت صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران سے بھی ملاقات کی جائے گی۔ وزارت سائنس، محکمہ موسمیات سے بھی مشاورت کر کے رہنمائی لی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

ذرائع کے مطابق امسال ملک بھر میں ایک ساتھ ہی رمضان المبارک کے روزے رکھنے اورایک ہی دن عید منانے کیلئے ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے اجلاس پشاور میں بلائے جانے پر مشاورت ہو رہی ہے، آئندہ چند روز میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی، اس سلسلے میں مسجد قاسم خان (پشاور) کے علما کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.