میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کا معاملہ، لیگی رہنما کیخلاف مقدمہ درج

لاہور : میاں جاوید لطیف کے متنازعہ بیان کے معاملے پر لاہور کے تھانہ ٹاؤن شپ میں لیگی رہنما کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ لیگی رہنما پر ریاست کے خلاف بغاوت کیلئے اکسانے کا مقدمہ بنایا گیا۔

مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے ملک کی حکومت اور سالمیت کے ساتھ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جاوید لطیف نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کارکنوں کے مابین نفرت کا بیج بویا، ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا، ایم این اے نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

خیال رہے لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف نے ٹی وی پروگرام میں مریم نواز کو کچھ ہونے کی صورت میں پاکستان کھپے کا نعرہ نا لگانے کا بیان دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.